دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پروگرام ’’فہم دین پراجیکٹ‘‘


دین کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ دورِ حاضر میں جہاں دینی علم سیکھنے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگیا ہے، وہیں دینی فہم کے حصول کا ذریعہ سوشل میڈیا بن چکا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کثرت سے ایسا گمراہ کن میٹریل دیا جا رہا ہے، جس سے نئی نسل دینِ اسلام کے بارے میں کنفیوژن کا شکار ہو رہی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر تحریکِ منہاج القرآن نے دین کے صحیح فہم کے اِبلاغ کے لئے دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پروگرام کا آغاز کیا۔
فہم دین پروجیکٹ کیاہے؟
امن و سلامتی اور اعتدال پر مبنی اسلامی تعلیمات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے ذریعے سوشل میڈیا کی مدد سے دنیا بھر میں عام کرنے کے اس پراجیکٹ کو ’’فہم دین پراجیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ہم دین پراجیکٹ کے مقاصد
1. اسلامی تعلیمات کا فروغ
2. معاشرے میں فروغ پانے والی تنگ نظری اور انتہا پسندی کا خاتمہ
3. معاشرے سے مٹتی ہوئی اخلاقی اقدار کی بحالی
4. دین کا درد رکھنے والے افراد کو دعوت و تبلیغ اسلام میں شریک کرنا
5. نئی نسل میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا فروغ
فہم دین پراجیکٹ کا لائحہ عمل
دعوت بذریعہ سوشل میڈیا کے اس پراجیکٹ میں تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی قائدین سے لے کر یونٹ لیول تک کے تمام عہدیداران، کارکنان، رفقاء اور دین کا درد رکھنے والے افراد کو رجسٹر کیا جا رہا ہے، جو اپنی اپنی وٹس ایپ براڈ کاسٹ لسٹیں بنا کر دین کی تعلیمات کو اپنے دوست احباب تک پہنچا رہے ہیں۔ آپ بھی اس عظیم پراجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ دعوت بذریعہ سوشل میڈیا کے اس پراجیکٹ کا حصہ بننے کیلئے پلے سٹور سے Vison 2025 ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں